سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کیس پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب نہیں آتا کلیم امام آئی جی سندھ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: نئے آئی جی سندھ کا نو ٹیفکیشن پیر کو جاری ہونے کا امکان ، ذرائع
یہ بھی پڑھیے: کلیم امام کی بہتر کارکردگی پر سندھ پولیس کو شاباش
آئی جی سندھ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کےدوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب آنے تک کلیم امام آئی جی سندھ مقرر رہیں گے، ہم بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی سے نہیں روک رہے ہیں، مگر آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک آئی جی سندھ تبدیل نہیں کیا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں آئی جی سندھ کے عہدے کی مدت تین سال ہے، صوبائی کابینہ میں آئی جی کی کارکردگی پر بھی بات کی گئی ہے، نئےآئی جی کی تعیناتی قانون کےمطابق کی جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی کو تبدیل کرنےکے خط کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔