وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر لندن میں بیٹھ کر معجزے کے منتظر ہیں، انہیں مایوسی ہوگی۔
فیاض الحسن چوہان نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان واپس آکر سیاست کریں۔
انہوں نے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن 5 سال اسی حال میں رہےگی، تحریک انصاف پانچ سال مکمل کرے گی۔
فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان بزدار بھی پانچ سال وزیراعلی پنجاب رہیں گے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادیوں اور غیروں پر واضح کردیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب تبدیل نہیں ہوں گے۔