• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم میلبرن میں آسٹریلوی فٹبال گراؤنڈ پہنچ گئے

وسیم اکرم میلبرن میں آسٹریلوی فٹبال گراؤنڈ پہنچ گئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم رگبی اسٹائل میں کھیلی جانی والی آسٹریلوی فٹبال کے گراؤنڈ پہنچ گئے، میلبرن میں پریکٹس کرتی ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش بھی کی، یہ سب اُن کی اہلیہ شنیرا نے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

وسیم اکرم ان دنوں چھٹیا ں گزارنے فیملی کے ساتھ آسٹریلیا میں ہیں، جہاں وسیم اکرم اور شنیرا نے میلبرن کے اے ایف ایل کلب کا رخ کیا۔

رگبی اسٹائل میں کھیلی جانے والی آسٹریلین فٹبال میں وسیم اکرم نے خوب دلچسپی لی، اس دوران انہوں نے گیند کو پکڑنے اور اُسے کک لگانے کی بھی کوشش کی۔

سابق کپتان نے میزبان کھلاڑیوں کے ساتھ خوب وقت گزارا، وسیم اکرم کی تمام ایکٹیویٹی شنیرا نے کیمرے میں محفوظ کی اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی۔

تازہ ترین