• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شخص آٹا بحران سے متاثر ہورہا ہے، راجا ظفر الحق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہر شخص آٹے کے بحران سے متاثر ہورہا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے راجا ظفر الحق نے کہاکہ خدا جانے کن وجوہات پر ایک صاحب کو گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب اسی شخص کو دوبارہ گندم امپورٹ کرنے کی اجازت  دی گئی ہے ،جاننا چاہتے ہیں کہ ایک شخص اور طبقے کو منافع دینے کیلئے ایسا کیوں کیا گیا؟

ن لیگی سینیٹرنے یہ بھی کہاکہ آٹا بہت زیادہ مہنگا ہوگیا، آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو پر پہنچ گئی، ہر شخص آٹے کے بحران سے متاثر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دیتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ اب کھانا لنگر میں، رہائش پناہ گاہ میں، سکون قبر میں ملے گا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وزیراعظم آٹے کے بحران کے دوران کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ آٹا اب ساشے پیک میں بھی ملے گا ۔

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ عوام نے حکمرانوں کو ووٹ نہیں دیا ،اب اس لیے یہ عوام کو مسلسل سزا دے رہے ہیں۔

تازہ ترین