• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے بعد افریقا سے تجارت کے دروازے کھلیں گے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یو کے- افریقا سمٹ میں خطاب


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں برطانیہ افریقی ممالک کے لیے انوسٹمنٹ پارٹنر بنے، بریگزٹ کے بعد افریقا کے ساتھ تجارت کے دروازے کھلیں گے۔

نائیجیریا، روانڈا، گھانا اور یوگینڈا کے صدور سے ملاقات میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے یورپی تارکین وطن کو ترجیح کا سلسلہ ختم ہوگا، پاسپورٹ پر لوگوں کو ترجیح دے کر ہم دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کریں گے، امیگریشن سسٹم کو مزید شفاف بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ بیرون ملک تھرمل،کول پاور پلانٹس میں براہ راست سرمایہ کاری ختم کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی یہ ملاقات لندن میں یوکے،افریقہ سرمایہ کاری سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ اجلاس میں 16 افریقی ممالک کے سربراہان اور 5 ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

برطانوی وزیراعظم آج مصر اور کینیا کےسربراہان سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین