• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج شام سے سستا آٹا ملنا چاہیےورنہ لائحہ عمل دینگے،حلیم عادل

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ تین چار روز سے صوبہ سندھ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا سندھ حکومت نے اس پر کنٹرول کرنے کے بجائے بیان بازی شروع کر دی،لیکن ہم وارننگ دیتے ہیں کہ آج شام سے سستا آٹا ملنا چاہیے اگر نہیں ملا تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے،آٹا بحران اور گندم کرپشن پر سندھ اسمبلی میں آواز بلند کریں گے ،انہوں نے کہا کہ خود کو بچاتے ہوئے وفاقی حکومت پر الزامات لگائے گئے حالانکہ پچھلے سال گندم کی ایک بوری تک نہیں خریدی گئی جب گندم مہنگی ہوتی ہے یہ لوگ گندم کا اسٹاک فروخت کر دیتے ہیں،جب سستی ملتی ہے دوبارہ خرید لیتے اس بار نیب نے چھاپہ مارا پتہ چلا ساری گندم ادھار پر فروخت کر دی گئی ، نیب نے ان لوگوں کو گرفتار کیا اور پلی بارگین میں 8 ارب سے زیادہ واپس دلوائے دس ارب کی گندم نیب نے سندھ حکومت کو واپس کرائی، ٹرانسپورٹ نے کوئی ہڑتال نہیں کی تین مہینے تک پاسکو کی گندم نہیں اٹھائی گئی تین لاکھ ٹن گندم پڑی رہی جب پوچھا گیا کہ سندھ حکومت کی آٹھ لاکھ ٹن گندم کہاں ہے پتا چلا چار لاکھ ٹن گندم چوہے کھاگئے پچھلے سال دس ارب کی کرپشن ہوئی اس بار بھی گندم مارکیٹ میں فروخت کی گئی،انہوں نے کہا کہ سعید غنی معلومات کر کے آئیں این ایل سی کی کوئی ہڑتال نہیں تھی آج سے تین سے چار لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت دی گئی اس وقت ایک ملین ٹن گندم سندھ میں آچکی ہے فلور ملز تک،عوام تک پہنچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین