• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا بھی خلائی دفاعی فوج بنانے کا اعلان

ٹوکیو ( ایجنسیاں) جاپان نےبھی خلائی دفاعی فوج بنانے کا اعلان کردیا جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹوکیو کےنواح میں ایئر بیس کو خلائی مشن کیلئے مخصوص کر دیا ، جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ ملک کو خلا سے ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اس باعث خلائی دفاع پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپانی خلائی سیٹلائٹس کو سائبر سپیس اور الیکٹرو میگنیٹک مداخلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ٹوکیو میں روس اور چین کے حوالے سے دفاعی خدشات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جاپان کا اسپیس ڈومین مشن رواں برس اپریل سے کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس مناسبت سے دارالحکومت ٹوکیو کے مغربی نواحی علاقے فوچو کے ایئر بیس کو خلائی مشن کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم کی کابینہ نے دسمبر میں خلائی دفاع کے لیے 450 ملین ڈالر سے زائد کی رقم مختص کی تھی۔

تازہ ترین