• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی پلاٹوں پر قائم میرج ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہائشی پلاٹوں پر قائم میرج ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انھیں بند کیا جائے گاکورنگی میں 45 میرج ہالز رہائشی پلاٹوں پر قائم ہیں مخدوش عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے احکاما ت پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی صدار ت میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں مخدوش عمارتوںکو خالی کرانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ایس بی سی اے موثر کارروائی کرے گی اگر کسی عمارت کے گرنے سے کوئی نقصان ہو ا تو اس کی ذمہ داری ایس بی سی اے کے متعلقہ افسرپر عائد ہو گی ڈائریکٹر آشکار داور نے کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتون اور غیر قانونی میرج ہالز کے خلاف کارروائی سے متعلق بریفنگ دی ۔ فیصلہ کیا گیا کہ رہائشی پلاٹوں پر قائم میرج ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انھیں بند کیا جائے گا ۔ ضلعی انتظامیہ ، بلڈنگز کنڑول اتھارٹی سمیت متعلقہ افسران مربوط کارروائی کریں گے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ کراچی میں 382مخدوش عمارتیں قائم ہیں۔ مجموعی طور پر 382 مخدوش عمارتیں ہیں جن میں۔303 ضلع جنوبی، 14 ضلع شرقی،دس ضلع غربی میں ہیں۔ ایس بی سی اے نے مخدوش عمارتوں کے مالکان کو عمارت خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ اجلا س نے مخدوش عمارتوں کے یوٹیلٹی کنکنشز منقطع کرانے پر غور کیا فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ اجلاس ہوگا جس میں انھیں پابند کیا جائے گا کہ وہ ان عمارتوں کے کنکشنز منقطع کریں تاکہ مستقبل میں مخدوش عمارت کے گرنے کی صورت میںکسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہائشی عمارتوں پر قائم میرج ہالز کو ختم کی جائے گا۔
تازہ ترین