• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 25سے 30سالہ منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپو رٹر ) محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےبڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئندہ 30سال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں درپیش چیلنجز ،بیڈزکی ضروریات ،نئے شعبوں کا قیام اور بلڈنگز کی توسیع سمیت دیگر فیصلے شامل ہیں ماسٹر پلان کی تیاری کےلئے محکمہ صحت نے سینئر ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینےکےلئے نام طلب کر لیئے ہیں ، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی سربراہی میں سینئر ممبران پر مشتمل ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صوبے کےٹیچنگ ہسپتالوں کو درپیش چیلنجز کے حوالےسے اپنی رپورٹ تیار کرے گی اور آئندہ 25سے 30سالہ منصوبہ بندی کا ماسٹر پلان مرتب کرے گی جس میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، نئے شعبوں کا امراض کے حوالے سے قیام ، جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مریضوں کا علاج ، ہسپتالوں میں بیڈز کیپسٹی بڑھانے،ہسپتالوں کی بلڈنگز کو توسیع دینے اور ہسپتالوں میں جدید الاٹ کی خریداری اور ادویات کےلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کرے گی ۔
تازہ ترین