• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صدرلاہورپریس کلب کی زیرصدارت اجلاس

لاہور(جنرل رپورٹر)صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لاہورپریس کلب کے صدر وصحافی کالونی کے کنوینئرارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کے سابق سینئر نائب صدر /مینجمنٹ کمیٹی ذوالفقار علی مہتو، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی و دیگر نے شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جس میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد باہمی مشاورت سے اپنے نام دے دیں جس کے بعد سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی ان افراد کو مختلف کمیٹیوں میں شامل کرکے کالونی کے مسائل پر بھرپور کام شروع کردے گی۔
تازہ ترین