• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں ایس ڈی اوز کو مستقل کرنے کیلئے ریگولرائزیشن بورڈ کا اجلاس ملتوی

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو میں ایس ڈی اوز کو مستقل کرنے کے لئے ریگولرائزیشن بورڈ کا اجلاس ملتوی ہو نے پر کنٹریکٹ ایس ڈی اوز میں بے چینی پھیل گئی ۔ لیسکو میں 4878کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ٍسکیل 5سے 16تک ماتحت ملازمین کے ریگولرائزیشن کا عمل مکمل ہو گیا لیکن ، 110ایس ڈی اوزکے ریگولرائزیشن بورڈ کا اجلاس وزارت بجلی کی جانب سے ملتوی ہو گیا اورہدایت کی گئی کہ تمام امیدواروں کے انٹرویو کے بعد مستقل تقرری کا فیصلہ ہو گا تاہم بورڈ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ایس ڈی اوز میں شدید اضطراب ہے ۔ فیڈرل ایسو سی ایشن آف گورنمنٹ انجنیئرز لاہور کے رہنما نوید شاہ نواز نے کہا کہ ہمار ا مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ انجنیئرز کو فی الفور مستقل کیا جائے ۔
تازہ ترین