• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فورسز کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر حملے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فورسز نے ایران پر مسلسل گیارہویں روز حملے کیے ہیں۔

سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز، سیریک اور بوشہر میں دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے شمال مغربی علاقے میں ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ کویت کے علی السالم بیس کے قریب ریڈار کمپلیکس اور بوبیان میں ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید