• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: صدر زیلنسکی نے فوج کے کمانڈر انچیف کو عہدے سے ہٹادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے فوج کے اہم جنرل کمانڈر انچیف الیکزینڈر سریسکی(Oleksandr Syrskyi )کی چھٹی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ دفاع اور جنرل الیکزینڈر سریسکی کے درمیان اس بات پر تنازعہ تھا کہ روس سے جنگ کس انداز سے لڑی جائے۔

یوکرینی صدر نے کچھ ہی عرصہ پہلے ملک کے وزیرِ دفاع کو بھی برخاست کر دیا تھا۔

کمانڈر انچیف کی جگہ میخائلو دراپٹی (Mykhailo Drapatiy) لیں گے جبکہ جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی نئی تقرری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ملک کا وزیرِ دفاع بھی تاحال  مقرر  نہیں کیا گیا ہے لیکن سیکیورٹی سروس کے سربراہ قائم قام وزیرِ دفاع کی زمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید