• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے تنازع، ٹرمپ انتظامیہ کی کانگریس سے 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کردی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست کی۔

امریکی وزیر جنگ نے یہ بھی بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، امریکا نہیں ایران اس تنازع کا ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکی فنڈز تیزی سےختم ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید