• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ ‘جی ایم سوئی کے دفتر کا گھیراو کر نے کی دھمکی

پشاور(لیڈی رپورٹر)اہلیا ن گائوں پجگی اور ملحقہ علاقوں نے گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کرنے کیلئے فلفور اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر جی ایم سوئی گیس کے دفتر کا گھیراو کرینگے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اتھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اور مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جبکہ گیس کے بل بھی جلائے ۔مظاہرے کی قیادت سابقہ ناظم ملک مجاہد ،سابقہ کونسلر عبدالواجد خان اور کثیر تعداد میں علاقہ کے عوام نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں پچھلے تین ماہ سے گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقہ کے عوام بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین