• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’واش روم ‘‘ گھر کی دوسری جگہوں کی طرح اس کی آرائش بھی ضروری ہے

میگزین ڈیسک

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اگر کسی خواتین کی سلیقہ مندی یا نفاست کو جانا ہوتو ان کے کچن یا باتھ روم کا جائزہ لے کر اس چیز کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ ڈرائنگ روم تو سب کا ہی صاف ستھرا رہتا ہے ۔ لیکن اگر ایسی ہی صفائی سلیقہ اور پاکیزگی گھر کے باتھ روم میں بھی رکھی جائیں تو یہ سمجھ لیں کہ خاتون خانہ واقعی سلیقہ منداور نفاست پسند ہے ۔ اسی طرح واش روم کی آرائش کرنا بھی گھر کی عورت کے سلیقے کی ضمانت ہے ۔ اس کی خوبصورتی اور استعمال میں آسانی کے لئے ذیل میں موجود تجاویز پر عمل کرکے ضرور دیکھیں ۔

٭ واش روم کے لئے نل ، ٹائلز اور دوسری سجاوٹی اشیاء ایسی لیںجن کو استعمال کرنا آسان ہو ۔ ٭ ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت گہرے رنگوں کو ترجیح دیں تاکہ پانی کے داغ دھبے نظر نہ آئیں ۔ باتھ روم ٹائلز نہ صرف خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ ان کی صفائی بھی اچھی طرح سے ہوتی ہے۔ٹائلز اور دوسرا سامان بھی ایک جیسا ہو تو واش روم میں دلکشی پیدا ہوتی ہے ۔ ٭ گھر کے دوسرے حصوں کی طرح واش روم میں بھی لائیٹ کا انتظام اچھا ہونا چاہئے۔ 

٭ اس کی سجاوٹ میں تولئے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ واش روم میں ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں ۔ ٭ جیسے آسمانی ، سلور ، یا پیلا رنگ اس سے واش روم میں تازگی اور کشادگی کا احساس ہوتا ہے ۔ ٭ اس کی سجاوٹ کے لئے خوبصورت شیشےکا استعمال کریں ۔٭ تازگی کے لئے خوشبو ، موم بتی اور ایر فریشرز کا استعمال بھی ضروری ہے ۔باتھ روم میں کیبنٹ لازمی رکھیں ۔ ان میں منہ دھونے ، نہانے اور ہاتھ دھونے کا سامان موجود ہونا چاہئے ۔ مثلاً ہینڈ واش ، باڈی واش ، شیمپو ، کنڈیشنر ، باڈی ا سپرے،وغیرہ یہ سب سامان ضرور ہونا چاہئے۔

تازہ ترین