• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیکٹر منافع کمائے گا تو ٹیکس دے گا، ڈاکٹر عشرت حسین

نجی سیکٹر منافع کمائے گا تو ٹیکس دے گا، ڈاکٹر عشرت حسین


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں تاثر بن گیا ہے کہ منافع بنانا برائی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر منافع کمائے گا تو ٹیکس دے گا اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2002 کے بعد معیشت میں 7 فیصد گروتھ ہوئی، 1970 میں پاکستان میں ترقی صنعتوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمارا سارا نظام گورننس کی ناکامی کی نظر ہے، ہمارے ملک میں گورننس کا بہت سخت امتحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو دوسرے ممالک اپنی ایئرلائنز بہتر کرنے کے لیے بلاتے تھے۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے یہ بھی کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) اور بزنس کمیونٹی کی ہم آہنگی تک ٹیکس سسٹم بہتر نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین