• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں الیکٹرک وین پروجیکٹ پر کام جاری

لندن( جنگ نیوز) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو آسان اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک وین پروجیکٹ پر کام جاری۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں الیکٹرک وین پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی عوام کو سستی بس سروس فراہم کی جائےگی جو پیٹرول کے بجائے بجلی سے چلیں گی۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرک وین کی سروس متعارف ہونے کے لیے عوام کے لیے سفر مزید سستا اور ماحول دوست ہوجائے گا۔ دنیا کی دو بڑی کار ساز کمپنیاں ہنڈائی اور کیا موٹرز نے الیکٹرک وین کے ابتدائی منصوبے پر 110 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔برطانوی حکومت نے مذکورہ کمپنیوں سے رابطہ کر کے رواں سال کے وسط تک بسیں مہیا کرنے کی درخواست کردی تاکہ انہیں اگست تک سڑکوں پر لایا جاسکے۔اس ضمن میں برطانوی کمپنی نے 10 ہزار اسکوائر فٹ تک کا خصوصی روٹ بنانا بھی شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو بس اور ٹرین کی طرح الیکٹریکل وینز کے اسٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔
تازہ ترین