• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت جعفریہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، علماء

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان کا اجلاس مرکزی دفتر رضویہ سوسائٹی میں مولانا محمد عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا آغا جعفر علوی،مولانا غلام علی عارفی،مولانا خلیل احمد کمیلی،مولانا سخاوت حسین حیدری اور دیگر شریک ہوئے ،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ کا استحصال بند اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ملت جعفریہ کی تاریخ قربانیوں سے عبارت،حب الوطنی ہمارا منشور ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں نمائندگی دی جائے، رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر کے شیعہ چیئرمین کا انتخاب ،بے گناہ اسیران کو رہا ،مساجد و امام بارگاہوں کے خطباء ،علما اور ذاکرین کی سیکیورٹی سخت ،پنجاب اور دیگر علاقوں میں مجالس کیلئے پیشگی شرط کو ختم کیا جائے، اجلاس میں بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

تازہ ترین