• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم سے اخراج پر ثنا میرکا ڈراپ کرنےوالوں پر طنز

کراچی (نیوز ایجنسیز) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان خواتین ٹیم سے ڈراپ ہونے والی ثنا میر کا موڈ خراب ہوگیا ہے۔ انہوں نے خود کو ڈراپ کرنے والوں پر گہرا طنز کیا ہے۔ سپر اسٹار اور سابق کپتان ثنا میر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنی دل کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی۔ ثناء میر ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’مسخرے کو مسخرہ پن کرنے پر الزام نہ دیں، اپنے آپ سے پوچھیں کہ سرکس میں کیوں جاتے ہیں؟‘‘ انہوں نے یہاں سرکس تو کرکٹ کو کہا اور مسخرہ کسے کہا یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے۔
تازہ ترین