• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ شراپوواکو شکست،ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچنا شروع کردیا؟

میلبورن (جنگ نیوز) روس کی ماریا شراپووا آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایک ہی رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں۔ وہ کروشین کھلاڑی ڈونا ویکک سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست کھاکر مایوس انداز سے کورٹ سے لوٹیں۔ ان کا کیریئر شکوک کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کچھ کہنے زیادہ کہنے سے گریز کیا۔ تاہم زور دینے پر اتنا کہا کہ نہیں جانتی کے اس ہار کے بعد کیا کروں گی۔ یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ اگلے بارہ ماہ میں کیا ہوگا۔ پانچ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی سپر اسٹار اس وقت 366 ویں پوزیشن پر ہیں۔ 2016 میں ان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دو برس کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ ٹینس کورٹس میں واپسی کے بعد ان کی کارکردگی زوال پذیر رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق وہ کسی بھی وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتی ہیں۔
تازہ ترین