• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی‘بلاول بھٹوکی آمد‘سخت سکیورٹی‘وزراءکی بھی تلاشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی میں نئے پمپنگ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے پیش نظر ضلع ٹھٹھہ کی انتظامیہ اور پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ تقریب کے شرکاءجب اندر داخل ہوئے تو پولیس گیٹ پر کارڈ چیک کرنے کے ساتھ شرکا کی تلاشی لیتی رہی‘ بعض وزراء اور مشیر جنہیں مقامی پولیس اہلکار اور انتظامیہ پہچان نہ پائی انہیں بھی اس مرحلے سے گزرنا پڑا اور تعارف کرانے کے بعد اندر جانے دیا گیا۔صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کو گیٹ پر روک لیاگیاجبکہ وزیر اعلی ٰ سندھ کے مشیر وقارمہدی اورراشد ربانی تقریب کے پمپنگ اسٹیشن پہنچے توان کی بھی تلاشی اور شناخت پر اصرار کیاگیا جس سے دونوں رہنما شدید غصے میں آگئے ۔ پنڈال میں داخل ہونے کے بعد ایک بار پھر مہمانوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا‘ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی تقریب کے مقام سے کم وبیش ایک ہزار گز دورکھڑ اکردیاگیا جس پر ٹی وی چینلز کے عملے میں تشویش پید اہوگئی اورانہوں نے سکیورٹی اسٹاف سے کہاکہ اتنی دور ڈی ایس این جیز کھڑی کرنے سےتقریب کی براہ راست کور نہیں ہوسکے گی۔دوگھنٹے بعد تمام ڈی ایس این جیزکو تقریب کے مقام کے قریب سے پروگرام کورکرنے کی اجازت دی گئی‘ تقریب میں شریک صحافیوں سے ان کے اداروں کے کارڈ طلب کئے گئے جبکہ وزراء سے بھی ان کی پہچان طلب کی گئی۔
تازہ ترین