• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر میں نوجوان نے برف کی کار بناڈالی، تاج محل بھی بناسکتا ہوں


سری نگر ( جنگ نیوز ) سری نگر کے برف علاقے میں ایک شخص نے برف کی کار بنا ڈالی جو کہ سری نگر میں تمام شہریوں کے لیئے دلچسپی بنی ہوئی ہے، زبیر نامی شخص نے برف کی کار بناکر اس کے شیشے ،سائیلنسرسمیت تمام جگہوں پر مماثلت کے حساب سے رنگ اسپرے کئے ہیں زبیر کا دعویٰ ہے کہ وہ برفانی علاقے میں برف سے کوئی بھی چیز بنا سکتا ہے اور اگر وہ چاہے تو تاج محل بھی بنا سکتا ہے۔زبیر کی بنائی ہوئی کار کو نہ صرف وہاں کے شہری بلکہ دور دور سے لوگ آکر دیکھ رہے ہیں اس کی ویڈیو بھی بھارت میں وائرل کی گئی ہے۔  

تازہ ترین