• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد پر ایمیزون چیف کا فون ہیک کرنے کا الزام

سعودی ولی عہد پر ایمیزون چیف کا فون ہیک کرنے کا الزام


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایمیزون کے باس جیف بیزوس کے فون کو واٹس ایپ میسج سے ہیک کیا۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے موبائل فون کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تعلق رکھنے والے ایک نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہونے کے بعد ہیک کیا گیا۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2018ء میں بیزوس اور محمد بن سلمان نے ٹیکسٹ میسیجز کا تبادلہ کیا تھا جس کے بعد محمد بن سلمان کی جانب سے ویڈیو فائل بھیج کر بڑی تعداد میں معلومات چرائی گئیں، تاہم کیا معلومات چرائی گئیں یہ واضح نہیں ہوسکا۔

اس معاملے پر بیزوس کے وکیل نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے جبکہ سعودی عرب نے تاحال گارڈین کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین