• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں اونٹوں کی سالانہ ریس کا انعقاد


مصر میں اونٹوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان اور مصری صدر عبدل فاتح السیسی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

ریس میں ملک بھر سے52اونٹوں نے شرکت کرکے خوب دوڑیں لگائیں۔

اس ریس میں صحرائی جہاز کئی میٹر طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خوب دوڑ لگاتے نظر آئے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ ریس کے اس نئے طریقہ کار میں ریس کے آغاز کے وقت اونٹوں کی پیٹھ پر رو بوٹس کو مضبوطی سے باندھ دیا جا تاہے جنھیں اونٹ کا مالک ریس میں دوڑتے اونٹوں سے کچھ فاصلے پر چلتی گا ڑی سے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر تا ہے۔

تازہ ترین