• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر الزام مسترد، امریکا کی ریاضی کمزور ہے، چین

سی پیک پر الزام مسترد، امریکا کی ریاضی کمزور ہے، چین


چین نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور( سی پیک ) پر امریکی الزامات مسترد کردیےاور کہا کہ امریکا کی ریاضی کمزور اور ارادہ بُرا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نےاپنے بیان میں کہاکہ سی پیک کا قرض پاکستان کے لیے کبھی بوجھ نہیں ہوگا،چین قرض واپسی کے نامناسب مطالبات نہیں کرے گا۔

چینی سفارتخانے نے مزید کہاکہ پاک چین تعلقات پر الزام دھرنے سے پہلے امریکا دیکھ لے کہ اس نے ماضی میں پاکستان کےلیے کیا کیا۔

چینی سفارتخانے نے استفسار کیا کہ کیا ایلس ویلز پاکستان کے لیے امداد، سرمایہ کاری یا ٹریڈ لے کر آئی ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ امریکا کو پاکستان اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کا صحیح خیال ہے تو کیش اور فنڈز لائے، باہمی احترام، منصفانہ اور شفاف بنیاد پر تعاون کرے نا کہ عالمی پولیس مین کا کردار ادا کرے۔

چینی سفارتخانے نے یہ بھی کہاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا نام نہاد قرض کہانی گھڑتا رہتا ہے، اس کا ریاضی کمزور اور ارادہ بُرا ہے۔

تازہ ترین