• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے تحفظ کیلئے نئے قوانین مرتب کئے جارہے ہیں، کشمالہ طارق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین کو اپنے حقوق کی خاطر آواز کو اٹھاناہوگی۔ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے کے مصداق ملک کی آبادی میں نصف سے زائد خواتین کے حقوق کا تحفظ و دفاع کی کوشش اگر پاگل پن ہے تو ہمیں یہ الزام قبول ہے۔ ان خیالات کا اظہاربقائی میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام برائے فروغِ شعور و آگاہی ’’دورانِ کار خواتین کی ہراسگی‘‘ کے حوالے سے کشمالہ طارق وفاقی محتسب اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج حقوق نسواں کی پاسداری کو ممکن بنانے کے قوانین میں نہ صرف تبدیلی کی گئی ہے بلکہ ضرورت کے تحت نئے قوانین بھی مرتب کئے جارہے ہیں۔ خواتین کو دوران کار ہراساں کرنے کے عوامل اور اسباب پر قابو پانے کا تفتیشی عمل ایک طویل دورانیہ پر مشتمل ہے۔ ایسے واقعات پر خاموشی اختیار کرنا یا درگزر کرنا دراصل برائی کو دباکر اس کے مرتکب افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تازہ ترین