• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری آئی ٹی کی زیر صدارت اجلاس کرم اور سانگھڑ لاٹ کیلئے 680 ملین کی مالیت کے ٹھیکے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت یونیورسل سروس فنڈ کمپنی(یو ایس ایف) کے 68 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اےمیجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ بھی موجود تھے ،اجلاس میں کرم اور سانگھڑ لاٹ کیلئے 680 ملین روپے کی مالیت کے ٹھیکے ٹیلی نار اور پی ایم سی ایل (جاز) کو دینے کی منظوری دی گئی،ان دونوں ٹھیکوں کی منظوری پائیدار ترقی کے نیکسٹ جنریشن براڈبینڈ (این جی-بی ایس ڈی) کے پروگرام کے تحت دی گئی ، اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کو یو ایس ایف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی،اجلاس کو بتایا گیا کہ کرم لاٹ میں ہائی سپیڈ براڈ بینڈ سروسز سے تقریبا 4 لا کھ کی آبادی مستفید ہو گی۔
تازہ ترین