• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بحران نہیں تو حکومت گندم کیوں منگوا رہی ہے، تجزیہ کار

بحران نہیں تو حکومت گندم کیوں منگوا رہی ہے، تجزیہ کار 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ کی میزبان ابصا کومل نے سوال کیا کہ حکومتی رہنماؤں کی طرف سے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا حکومتی ساکھ کے لئے درست ہے؟

میڈیا اور اپوزیشن کہہ رہے ہیں کہ آٹے کا سنگین بحران ہے یہ نون لیگ کا منفی پروپیگنڈا ہے عمر تنویر بٹ، کیا حکومت کی بات درست ہے؟ عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ڈیووس میں ملاقات، عمران خان اور امریکی صدر کی دوستی کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

اس پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر بحران نہیں ہے تو حکومت گندم کیوں منگوارہی ہے،امریکی صدر کافی عرصے سے ثالثی کی بات کر رہے ہیں اسے عملی جامہ پہنانا اب ضروری ہے۔

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ آٹے کا بحران ختم بھی ہوجائے گا تو کوئی اور بحران سر اٹھا لے گا۔ امریکی صدر کافی وقت سے ثالثی کی بات کر رہے ہیں لیکن ضروری ہے کہ اسے عملی جامہ پہنایا جائے، ثالث مان لینے کے بعد ثالث کا فیصلہ آپ نے تسلیم کرنا ہوتا ہے اب ثالث کیا کرے گا یہ تو وہی بہتر جانتا ہے۔

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خوش نصیب ہیں ان کا مسئلہ حل ہوگیا اب عمرتنویر سے گزارش ہے کہ میڈیا اور اپوزیشن آٹے کے بحران کا پروپیگنڈا کر رہی ہے تو ایک ایک ٹرک ان کے منہ پر بھی دے ماریں تاکہ انہیں بھی پتہ چل جائے۔

اگر بحران نہیں ہے تو حکومت گندم کیوں منگوا رہی ہے آٹے کے حوالے سے میٹنگ کیوں ہو رہی ہیں فلور ملوں پر چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں ۔

یہ بحران باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لگتا ہے اس سے اربوں روپے کے فائدے اٹھائے جارہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کشمیر کی صورتحال دیکھ رہے ہیں مدد کریں گے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا دوستی ضرور ہے مگر فاصلہ بہت زیادہ ہے۔

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان، بزدار اور محمود خان کیا کیا جتن کریں یہ ثابت کرنے کے لئے کہ وہ نااہل ہیں ۔

تازہ ترین