• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کا سوہاوہ، دینہ اور جہلم کے مختلف سرکاری مراکز کا دورہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے سوہاوہ، دینہ اور جہلم کے مختلف سرکاری مراکز کا دورہ کیا۔ وہ صبح گیارہ بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچےاور میل، فی میل وارڈ، ایمرجنسی اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی ڈاکٹرز اور سٹاف کو لگن سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ کیپٹن (ر) محمد محمود نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، سٹاف کو انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔کمشنر نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل سوہاوہ میں کچہری کمپلیکس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ کمشنر نے آر ایچ سی دینہ اور ریسکیو 1122 اور روہتاس فورٹ میں ترقیاتی پروجیکٹس، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھی خصوصی دورہ کیا۔
تازہ ترین