• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: غیر معیاری اشیاء کی تیاری پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل

کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے معائنہ ٹیم نے بروری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص و غیر معیاری اشیائے خوردنوش کی تیاری و فروخت پر متعدد کھانے پینے کے مراکز کو سیل اور جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز مغل کی سربراہی میں بدھ کو بی ایف اے حکام نے علاقے میں قائم بیکریوں، ہو ٹلوں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور فاسٹ فوڈ کارنرز کا معائنہ کیا، پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال و حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء کی تیاری،خراب گوشت کی موجودگی اور مجموعی طور پر صفائی کے ناقص انتظامات پر سپریم بیکری، قرطبہ ریسٹورنٹ کو سیل جبکہ ڈیفنس ریسٹورنٹ کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں فوڈ اتھارٹی نے معائنے کے دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ان مراکز کے مالکان و عملے کو معیاری اشیاء کی تیاری اور عوام کو فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے انہیں خصوصی ہدایات نامے بھی جاری کیے گئے۔
تازہ ترین