ملتان (سٹاف رپورٹر) )سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب زاہدسلیم گوندل نے گزشتہ روز ملتان کے مختلف اداروںکا دورہ کیا ،اس موقع پرانہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی خدمات عوامی خدمت کے لیے وقف کریں اور سائلوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان کو ہدایت کی کہ عافیت سے ملحقہ بلڈ نگ جو کہ سوشل ویلفیئر کی ملکیت ہے اور پی ڈی ایم اے کے استعمال میں ہے ۔اسے عافیت کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ اسے عافیت میں داخل بزرگوں کیلئے استعمال میں لایا جا سکے۔بعد ازاں سیکرٹری سوشل ویلفیئرو بیت المال پنجاب نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمس آباد کا بھی دورہ کیا۔قبل ازیں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سے اپیکا ملتان کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے ہفتہ کو ملتان ڈویژن کی ڈی پی سی ہوگی۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان رائے محمد اختر اظہرکے مطابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال کی یقین دہانی پر اپیکا سوشل ویلفیئر ملتان نے ہڑتال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔