پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ ڈیوڈ روز کےخلاف ہر جانے کا دعویٰ کریں گے۔ ڈیوڈ روز ہر دس دن بعد ٹویٹ کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے Sue نہیں کیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف ڈیوڈ روز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر DFID پروگرام سے مطمئن ہوں، الزامات پروگرام کے صرف ایک چھوٹے سے حصے سے متعلق تھے، اگر فراڈ ہوا تو برطانوی حکومت ایکشن لے۔
خیال رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل میں ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کی غیر ملکی امدادمیں شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سےکرپشن کی۔ جس کے بعد شہبازشریف نے انہیں عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔