• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا مسئلہ گمبھیر ہو چکا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا ڈیووس میں امریکی میڈیا کو انٹرویو


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری جان لے کہ کشمیر کا مسئلہ گمبھیر ہو چکا ہے، امریکا کو مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات بہترین حکمت عملی ہے۔

ڈیووس میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نازی ازم کی روش پر ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی شدت پسند تنظیمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں، شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب پرمبنی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے 80لاکھ کشمیری محصور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جتنا دنیا اس مسئلے کا احساس کررہی ہے کشمیر اس سے کہیں بڑھ کر سنگین مسئلہ ہے ، بھارت کو انتہا پسند ہندوتوا اور آر ایس ایس نظریے نے جکڑ رکھا ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اگر آپ گوگل کریں تو آپ جان سکتے ہیں کہ آر ایس ایس نازی ازم سے متاثر ایک انتہا پسند نظریہ ہے، یہ نظریہ نسلی تعصب پر مبنی ہے جو مسلمانوں کی نسل کُشی پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اس ہی انتہا پسند نظریے نے گاندھی کو قتل کیا اور جسے تین بار دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا آج اس کا بھارت پر غلبہ ہے۔

تازہ ترین