ٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار آئسکریم کا نام سنتے ہی بچے ہوں یا بڑے سب ہی کے منہ میں پانی آجاتا ہے اور دل للچاتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو خوب مزے سے آئسکریم کھانے میں مصروف ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی Blakely نامی نو ماہ کی بچی کو والدین نے آئسکریم کے ذائقے سے روشناس کروانے کی ٹھانی۔
ٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار آئسکریم کاذائقہ ننھی پری کو کچھ اتنا پسند آیا کہ دوسری بار صرف چکھنے کے بجائے پوری آئسکریم کون ہی پکڑ کر کھانے کی کوشش کرنے لگی اور اس کوشش میں آئسکریم اپنے چہرے پر بھی لگا بیٹھی۔
ننھی پری کے پہلی بار آئسکریم کھاتے ہوئے دلچسپ انداز پر جہاں والدین بیحد خوش ہوئے وہیں دیکھنے والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھر گئی جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔