• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خیبرپختونخوا میں کرپشن عام ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی محمد علی ترکئی

خیبرپختونخوا میں کرپشن عام ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی محمد علی ترکئی 


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد علی ترکئی نے کہا ہے کہ 45 ممبران کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صحت، تعلیم اور پولیس میں کارکردگی کر کے دکھائی۔

پرویز خٹک کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت کے ایم پی اے محمد علی ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں صوبے میں 45 ممبران اسمبلی میں حکومت کی کارکردگی اچھی تھی اور کرپشن نہیں تھی انہوں نے کہاکہ اب خیبر پختونخوا میں کرپشن عام ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کو اردگرد لوگ بتا رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک جارہاہے لیکن سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

اللہ کوجواب دہ ہوں میں کیوں جھوٹ بولوں گا مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت کیا ہے ایم پی اے محمد علی ترکئ نے کہاکہ 3 ماہ میں کتنے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری تبدیل ہوئے ہیں یہ ناکامی نہیں تو کیا ہے ؟

انہوں نےکہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ سے جو کمزوریاں ہو رہی ہیں یہ پی ٹی آئی کا منشور تھا ہی نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں بیورو کریسی وزیر اعلیٰ کی کوئی بات نہیں سن رہی ہے ۔

تازہ ترین