• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران صحافیوں کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاج،3رکنی انکوائری کمیٹی قائم

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ٹریفک پولیس کی بدتمیزی کے خلاف صحافیوں نے اسمبلی اجلاس کا واک آئوٹ کر دیا ، اسمبلی کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سی ٹی او ملک لیاقت کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ،سپیکر پرویزالہیٰ نے وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں فیاض الحسن چوہان اور فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر چودھری اقبال پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی ہےجو آج سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو اتو صحافیوں نے اجلاس کا واک آئو ٹ کر دیا اور اسمبلی عمارت کی سیڑھیوں پر جمع ہو کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر چودھری ظہیر الدین ،وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ، مسلم لیگ ن کے رکن چودھری اقبال نے صحافیوں سےاظہار یکجہتی کیا اور یقین دلایا کہ انھیں ہر طرح انصاف مہیا کیا جائے گا،بعد ازاں یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔
تازہ ترین