• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی کا ورکنگ پلان جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گرین اینڈ کلین ملتان مہم کے لئے ورکنگ پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے ، کمپنی کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹس پر پرائیویٹ اور پبلک سکولوں کے باہر ویسٹ ڈرمز کی تنصیب شروع ہو گئی ہے،سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے مین گیٹس کے ساتھ سفید رنگ کے کوڑے دان لگائے جارہے ہیں،ڈرمز پر"گرین اینڈ کلین از آور پرفیکٹ ڈریم" کا سلوگن درج کیا جارہا ہے، ویسٹ ڈرمز لگانے کا مقصد کوڑا اور کچرا سڑکوں پر پھینکنے سے روکنا ہے، کمپنی کے سینٹری ورکرز کو ویسٹ ڈرمز سے کوڑا اٹھانے کا پابند بنایا گیا ہے، سی ای او ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کو سکولوں کے اندر بھی ویسٹ ڈرم رکھنے کاپرفارماجاری کیا ہے،سرکاری اور نجی اداروں اور شہریوں کو نوٹس جاری کرنیکا مقصد صفائی بارے احساسِ ذمہ داری اجاگر کرنا ہے، کسی شہری یا ادارے کوچند ہزار جرمانہ احساسِ ذمہ داری کی یاددہانی کا ٹوکن ہے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کمیونٹی کاتعاون بہت ضروری ہے، کمپنی نے محدود افرادی قوت کے باوجود شہر میں نئے شامل ہونیوالے علاقوں کی صفائی شروع کردی ہے،صفائی وستھرائی کے بعد قاسم بیلہ کے علاقے کا نیارخ سامنے آیا ہے جبکہ کمپنی نئی شامل ہونیوالی یونین کونسلوں میں صفائی مرحلہ وار شروع کررہی ہے۔
تازہ ترین