• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے طلبا ہمارے روشن کل کی نوید ہیں:پروفیسر احسن عمر ،پروفیسر ریاض احمد

ملتان( پ ر) سپیر ئیرگروپ آف کالجز کے سی ٹی او پروفیسر احسن عمر اورپراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ریاض احمدنے کہاہے کہ ہمارا مشن پڑھالکھا پاکستان ہے ، آج کے طلبا ہمارے روشن کل کی نوید ہیں،طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے ساتھ والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انہیں گھر میں دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ ان کو درپیش مسائل سے آگاہی مل سکے ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے طالب علم کسی بھی بڑے شہر سے کم نہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سپیرئیر کالج میں جنوبی پنجاب بھر سے آئے ہو ئے پرنسپلز اورریجنل ڈائریکٹرکے اجلاس سے بطورمہمان خطاب کرتے ہوئے کیا، ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسرطاہر خان نے کہاکہ سپیرئیر کالج کے اساتذہ انتہائی محنتی دیانت دار اوراپنے پیشہ سے پیار کرنے والے ہیں سپیر ئیر کالج کی سالوں سے تعلیمی بورڈ اوربی زیڈ یو سے درجنوں پوزیشنیں لے چکاہے ، چیئرمین چوہدری عبدالرحمنٰ نے ننھا شجرلگایاتھاآج تناور درخت بن چکا ہے اور علم کی روشنی پھیلارہاہے اجلاس سے سنور کے اعوان ، شعیب محمود ، نبیل الرحمنٰ ، سمیع اللہ ، پروفیسر عادل ودیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ملتان ریجن سے پرنسپلز ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
تازہ ترین