• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف


لاہور میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلا دیش کے اوپنرز نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔

بنگلا دیش کی پہلی وکٹ71 کے مجموعے پر 11 ویں اوور میں گری جب تمیم اقبال ایک مشکل رن لینے کے چکر میں 39 رنزبنا کر  رن آؤٹ ہوئے۔

اننگ کی 14 ویں اوور میں لٹن داس بھی 12 رن بناکر رن آوٹ ہوئے، جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد نسیم 43 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔

بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ افیف حسین کی تھی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حارث رؤف کا پہلا شکار بنے۔

شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ 7 رنز بنانے والے سومیا سرکار کی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ رہے انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمد نسیم 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ تمیم اقبال نے 39 اور کپتان محمود اللہ نے 12 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کی خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر احسان علی آج اپنا ڈیبیو کریں گے۔

ٹاس جیتنے کی بعد بات کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لڑکے بی پی ایل کھیل کر آرہے ہیں اور پر اعتماد ہیں ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بناسکیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

میچ میں پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ احسان علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کی ٹیم کی قیادت محمد محموداللہ کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، متحمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔


تازہ ترین