• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو کیس، حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جج ویڈیو کیس میں شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے جج ویڈیو کیس کے شریک ملزم حمزہ بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ حمزہ بٹ نے صرف ناصر بٹ کو لیپ ٹاپ مہیا کیا تھا، اس کا بذات خود جج ویڈیو اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ایف آئی اے نے عدالت میں ملزم کو ضمانت دینے کی مخالفت کی ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ کیس کی سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین