راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک ’کورونا وائرس‘ کے جنم لینے کی ایک وجہ بھی بتائی جارہی ہےکہ یہ وائرس چمگادڑ کے سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا۔
ووہان کی مارکیٹ سےملنےوالی چمگادڑ فروٹ بیٹ ’کورونا وائرس‘ کے پھیلنے کا سبب بنی،چین میں پُراسرار ’کورونا‘ وائرس سے اب تک 500 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانوی جریدےمیں شائع ہونےوالی رپورٹ کےمطابق ووہان سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا گیا کہ چینی شہری چمگادڑ کا سوپ اور زندہ چوہوں کا کھانا کھا رہے ہیں۔
مذکورہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہےکہ ووہان کی مارکیٹ سے ملنے والی چمگادڑ کی ایک قسم’فروٹ بیٹ‘ ، ’کورونا وائرس‘ کے پھیلنے کا سبب بنی جو اب ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو رہا ہے۔
ماہرین نے بتایاکہ سب سےپہلےجو افراداس شکایت کےساتھ اسپتال پہنچے تھے ان کا تعلق مقامی ہول سیل مچھلی مارکیٹ سے تھا جہاں مرغیاں، گدھے، بھیڑیں، خنزیر، اونٹ، لومڑیاں، بیڈ جر، چوہے، کانٹوں والا چوہا، بلیوں کی ایک قسم۔بھیڑیے اور دیگر رینگنے والے جانور دستیاب ہوتے ہیں۔