• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد معروف برطانوی شیف صائمہ خان کی لاہور میں چیرٹی ڈنر میں شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی شیف صائمہ خان ارب پتی شخصیات، ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں اور امریکی صدور کیلئے کھانا بنانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ تاہم رواں ہفتے سے قبل تک انہوں نے اپنے آبائی وطن پاکستان میں کبھی بھی کھانا نہیں بنایا تھا جہاں ان کے والدین پیدا ہوئے۔ لاہور میں امداد جمع کرنے کی غرض سے منعقدہ ڈنر میں انیں ایک نئے ریسٹورینٹ فریڈ نے انہیں منعقد کیا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے ملک پاکستان آکر کھانا بنایا۔ اس ڈنر میں نامور کاروباری شخصیات، اداکاروں اور فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نے شرکت کی۔ لاہور میں انہوں نے مہمانوں کو بتایا کہ انہیں اپنی پنجابی ثقافت پر فخر ہے۔ صائمہ خان لندن میں پیدا ہوئیں اور وہیں ان کی پرورش ہوئی۔ 2012ء میں انہیں ارب پتی شخصیت وارن بوفے سے ملاقات کا موقع ملا جس کے مطابق ان کی زندگی ہی بدل گئی۔ اس ملاقات کے حوالے سے صائمہ خان نے غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ میں نے ان کے سامنے چکن کڑھائی پیش کی جس کے بعد ان سے تعلق دوستی میں بدل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو ہفتوں بعد بوفے کے سیکرٹری نے انہیں فون کرکے وقت مانگا اور گھر پر بنائی گئی کڑھائی کا مطالبہ کیا جو ائیرپورٹ لائونج پر انہیں کھلایا گیا تھا۔ ڈنر کے دن صائمہ خان نے نیویارک سٹی میں اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا ہی چپاتی بنائی، دال، چکن کڑھائی، اچار گوشت، چکن بریانی اور دیگر پاکستانی کھانے بنائے۔ اس کے بعد وارن بوفے نے بذات خود ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ کیا وہ اپنے ساتھ اپنے دیگر دوستوں کو بھی لاسکتے ہیں۔ صائمہ خان نے بتایا کہ میں نے 20 لوگوں کیلئے کھانا بنایا اور میری خوشی کی انتہاء اس وقت نہ رہی جب میں نے اپنے دروازے پر بل اور ملینڈا گیٹس کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرے ساتھ کھانے کی میز پر دنیا کی 4 امیر ترین شخصیات تھیں اور اسی نے ان کی دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ صائمہ خان لندن میں ایک کیٹرنگ کمپنی چلاتی ہیں اور وہ اب تک سربراہان مملکت سے لیکر کئی نامور شخصیات کیلئے کھانا بناچکی ہیں۔ وہ پاکستان میں خیراتی اداروں کیساتھ تعاون کرتی ہیں۔
تازہ ترین