• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمیشن کی تقریب ،تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی کا غیراعلانیہ بائیکاٹ

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پربھارتی ہائی کمیشن پاکستان کی جانب سے71ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا۔ تقریب کا اہتمام ڈپٹی ہائی کمشنر بھارت گرو آہلووالیا نے مقامی ہوٹل میں کیا تھا۔وہ آرٹسٹ جو عام طور پر بھارتی تقریبات میں شریک ہوتے تھے انہوں نے اس مرتبہ شمولیت سے احتراز کیا۔دوہزار سے زائد مہمانوں کو بلایا گیا تھا تاہم تین سو افراد نے شرکت کی۔قطر اور ترکی کے سفیروں کے سوا کسی مسلم ملک کے سفارتکاروں نے شرکت نہیں کی۔ 
تازہ ترین