• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، آئی جی پولیس

کوئٹہ(خ ن)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس کی انتھک محنت اور پیش بہا قربانیوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ بات انہوں نے آج نصیرآباد کے دورے کے دوران مختلف واقعات میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے تعزیت کے موقع پر کی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی وہ کمانڈربی سی اکرم بھروکاڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان بشیر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کو مستقبل کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وسائل میں رہتے ہوئے تربیت اور جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے جبکہ نئے تھانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت ہماری ذمہ داری ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ آئی جی پولیس نے ضلع میں مختلف دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروںکے گھر جاکر ان خاندانوں سے فاتحہ اور تعزیت کی اور ان کے مسائل سنے ۔
تازہ ترین