ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بار میں سیوک کانفرنس یکم فروری کو ہوگی، کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے وکلاء کو دور جدید میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا سیوک کانفرنس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد مہمان خصوصی ہونگے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے،کانفرنس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز کو مدعو کیا گیا ہےضلعی عدلیہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت جنوبی پنجاب بھر کے وکلاء کو سیوک کانفرنس میں دعوت دی گئی ہے صدر ہائیکورٹ بار ملتان ملک حیدر عثمان اور ایگزیکٹو باڈی نے کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔