• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی عدم فراہمی ، میٹرو بس ی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت تاحال نامکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ملتان میٹرو بس سروس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت3برس بعد بھی نامکمل ہے، معلوم ہوا ہے کہ ملتان میٹرو بس سروس کو 3 برس مکمل ہونے کے باوجود کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عمارت مکمل نہیں ہو سکی جبکہ عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے تھےاور کچھ عرصہ میں فنڈز لیپس ہوگئے جس کے بعد تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے عمارت کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ، ملتان میٹرو بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کیمپوں میں نصب کرکے چلایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا دفتر بھی انہیں کیمپوں میں قائم ہے ۔
تازہ ترین