آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

‏دنیا تسلیم کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریہ مسلط ہے، عمران خان

دنیا تسلیم کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریہ مسلط ہے، عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دنیا اب برملا تسلیم کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں غیر جمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتِ حال خطے کی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہو گئے

یہ بھی پڑھیئے: WEF کے صدر بھی عمران خان کے معترف

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید