• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی اقتصادی فورم پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بغیر  دیکھے  خطاب کرنے  پر میزبان تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں بغیر پرچی کے خطاب کرنے پر عالمی دنیا بھی وزیر اعظم کو داد دینے لگی۔

وزیراعظم نے اپنے تقریباً14 منٹ پر مشتمل خطاب میں پاکستان کی معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت ماحولیاتی مسائل پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر کی بیٹی کی ملاقات

عمران خان اپنے خطاب کا اختتام کرکے جب سوال جواب کے سیشن کے لیے اپنی جگہ آئے تو تقریب کے میزبان اور عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے نے عمران خان کا ملک کے لئے عزائم سے آگاہ کرنے پر شکریہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیووس آنے والوں میں سب سے سستا دورہ میرا ہے، عمران خان

انہوں نے عمران خان  کے بغیر دیکھے مختصر مگر پُر اثر خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  ’بغیر پرچی کے آپ نے اپنا ویژن بہت فصیح انداز میں پیش کیا جو بہت متاثر کن ہے۔

ڈیووس میں موجود وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

3 روزہ دورے میں عمران خان کے ہمراہ معاونِ خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین