• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی


بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے ذاتی وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر’ ادے پور‘ میں سیجل کی فیملی رہائش پذیر تھی جبکہ میرا روڈ ( ایسٹ ) کے شیوار گارڈن میں واقع رائل نیسٹ سوسائٹی میں دوستوں کے ساتھ رہتی تھیں۔

ان کے ساتھ رہائش پزیر  ایک دوست نے فون کالز کا جواب نہ پا کر زبردستی دروازہ توڑا تو انہیں پھندے پر لٹکا پایا  جس کے بعد انہیں فوراً ہی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور چل بسیں ۔

پولیس کے مطابق سیجل کے گھر سے ایک  نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے خودکشی کی وجہ ذاتی بتائی ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی ہے ۔

  سیجل نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں کام کیا۔ ٹی وی پر آنے سے پہلے سیجل شرما اشتہارات کی دنیا کا معروف چہرہ تھیں۔

معروف ٹی وی ڈرامے ’دل تو ہیپی ہے جی‘ سے شہرت پانے والی سیجل نے ’آزاد پرندے‘ نام کی ایک ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نامور بھارتی اداکار کشال پنجابی نے بھی خودکشی کی تھی۔

تازہ ترین